PAYOFF – Insecticide | 20% SC
₨ 615
پے آف ایک جدید منفرد اور نیو کیمسٹری کا حامل کیڑے مار زہر ہے جو نیو نیکوٹینائیڈ گروپ سے تعلق رکھتا ہے۔ پے آف لمسی، شکمی، سرایت پذیری اور پتوں کے آر پار ہونے کی صلاحیت کی وجہ سے مختلف فصلات مثلاً کپاس، دھان، گندم، کماد، مکئی، سبزیات اور باغات میں رس چوسنے والے کیڑوں کو کنٹرول کرتا ہے۔ پے آف کیڑوں کا خاتمہ کرنے کے ساتھ فصل کی نشونما کو بہتر کرتا ہے اور فصل کو قدرتی حالت میں سرسبز و شاداب رکھتا ہے۔
Description

Chemical Composition on 100% basis:
CLOTHIANIDIN 20%SC
طریقہ استعمال: کیلیبریشن کے ذریعے فی ایکڑ پانی کا تعین کریں۔ اس کے بعد اسپرے ٹینک کو آدھا بھر لیں۔ اب اس میں زہر کی مجوزہ مقدار ڈالیں اور اسپرے ٹینک کو مطلوبہ مقدار تک بھر لیں۔ تیار شدہ محلول کو اس طرح اسپرے کریں کہ تمام پودے زہر سے اچھی طرح تر ہو جائیں۔ اسپرے کیلئے ہالو کون نوزل استعمال کریں۔
احتیاطی تدابیر: ☆ صرف تربیت یافتہ افراد ہی زہر کا استعمال کریں ☆ زہر بچوں، غیر متعلقہ افراد اور اشیائے خوردونوش سے دور رکھیں اور خالی پیٹ اسپرے ممنوع ہے ☆ حفاظتی کپڑوں، عینک، ماسک، دستانے اور بوٹوں کے بغیر زہر کو ہاتھ مت لگائیں ☆ اسپرے ہوا کے مخالف سمت ہرگز نہ کریں تاکہ اسپرے کی پھوار آپ کے نظام تنفس میں نہ جاسکے ☆ دوران تیاری اور اسپرے کے وقت کھانا پینا، تمباکو نوشی اور آتش گیر مادے کا استعمال قطعی ممنوع ہے ☆ ہر قسم کے پانی کے ذخیرہ کو زہر سے آلودہ نہ ہونے دیں ☆ زہر کے خالی پیک کا استعمال قطعی ممنوع ہے اور انہیں فوراً محفوظ طریقہ سے تلف کریں ☆ زہر کے استعمال کے بعد اپنے جسم اور کپڑوں کو اچھی طرح سے دھوئیں ☆ حفاظتی لباس کو گھریلو لباس سے علیحدہ دھوئیں-
Additional information
| Size | 150 ML |
|---|