BIGWIN – Seed Treatment | 26% FS
₨ 1,240
بگ ون تین انتہائی طاقتور زہروں کا مکسچر ہے۔ جو ایک وقت ابتدائی مرحلے کی بیماریوں اور مختلف اقسام کی پھپھوندیوں کو کنٹرول کرنے کی بے مثال صلاحیت رکھتا ہے کلوتھیا نڈین بیج کو لگانے پر تیزی سے نکلنے والی جڑوں میں جذب ہوتا ہے اور پودے کے مختلف حصوں میں پھیل کر اپنا اثر دکھاتا ہے۔ میٹالکسل ایم ایک انتہائی مؤثر اور تیزی سے سرائیت پذیر زہر ہے جو پودے کو زمین سے لگنے والی بیماریوں سے حفاظت فراہم کرتا ہے۔ فلوڈی آکسونل غیر سرایت پذیر وسیع دائرہ اثر رکھنے والی زہر ہے۔ جس کا کام زمین سے پیدا ہونے والی بیماریوں کا خاتمہ اور لمبے عرصہ تک پودے کی حفاظت ہے۔
Description

Chemical Composition on 100% Basis:
Clothianidin ………………………. 275 g/L (25% w/w)
MEtalaxyl-M ………………………. 3.3 g/L (0.3% w/w)
Fludioxonil ………………………… 7.7 g/L (0.7% w/w)
نوٹ: بگ ون پیسٹی سائیڈز مینوئل کے مطابق دنیا کے کئی ممالک میں آلو اور دیگر سبزیات پر رس چوس کیڑوں اور مختلف بیماریوں کے دیرپا اور مؤثر تدارک کیلئے کامیابی سے استعمال کیا جاتا ہے۔ بیج کو زہر لگانے کا طریقہ: زہر کی سفارش کردہ مقدار کو مناسب پانی میں ملا کر اچھی طرح ہلائیں۔ اور بیج کی مطلوبہ مقدار پر یکساں طور پر چھڑک کر تہہ بنائیں۔ بیج کو کاشت کرنے سے پہلے اچھی طرح خشک کر لیں۔
طبی امداد: زہر کے غلط استعمال یا بے احتیاطی کے باعث حادثے کی صورت میں ڈاکٹر سے رجوع کریں اس دوران مریض کو کھلی سایہ دار جگہ پر لٹا دیں۔ اس کا جسم گرم رکھیں۔ زہر آلود کپڑے اتار دیں اور جسم کے متاثرہ حصے کو صابن اور پانی سے دھوئیں اگر زہر آنکھوں میں پڑ جائے تو صاف پانی سے آنکھوں کو اچھی طرح دھوئیں۔
گارنٹی: یہ زہر لیبل پر درج خصوصیات کے مطابق ہے اور مجوزہ استعمال کے لئے موزوں ہے چونکہ زہر کا استعمال ہمارے دائرہ اختیار سے باہر ہے اس لیے ہم صرف اس کے معیاری ہونے کی ضمانت دے سکتے ہیں۔ تاہم غلط طریقے سے رکھنے یا استعمال کی صورت میں نقصان کی ذمہ داری تیار کنندگان، تقسیم کنندگان پر ہرگز نہ ہو گی۔
Additional information
| Size | 80 ML |
|---|