GIGALEAF 50% EC – Herbicide
₨ 4,270
گیگا لیف تین انتہائی طاقتور جڑی بوٹی مار زہروں کا مرکب ہے جو کہ فصل میں سالانہ چوڑے پتوں والی، گھاس نما اور ڈیلا خاندان کی جڑی بوٹیوں کو اُگنے سے پہلے ہی کنٹرول کرتا ہے اور فصل اپنی ابتدائی نشوونما کے مرحلے سے ہی جڑی بوٹیوں سے پاک رہتی ہے۔
Description
گیگا لیف تین انتہائی طاقتور جڑی بوٹی مار زہروں کا مرکب ہے جو کہ فصل میں سالانہ چوڑے پتوں والی، گھاس نما اور ڈیلا خاندان کی جڑی بوٹیوں کو اُگنے سے پہلے ہی کنٹرول کرتا ہے اور فصل اپنی ابتدائی نشوونما کے مرحلے سے ہی جڑی بوٹیوں سے پاک رہتی ہے۔

Chemical Composition:
Oxyfluorfen ……………….. 5% w/v (4.60% w/w)
Metolachlor ……………….. 30% w/v (27.4% w/w)
Pendimethalin ……………….. 15% w/v (13.70% w/w)
طریقہ استعمال: گیگا لیف کو راؤنی سے پہلے سپرے کریں اور کھیت کو پانی لگا دیں۔ جس کھیت میں مٹی کے ڈھیلے اور گھاس پھوس موجود ہو وہاں سپرے نہ کریں۔ ٹریکٹر بوم سپریئر سے سپرے کیلئے 160-200 لیٹر پانی استعمال کریں۔ سپرے کا پریشر یکساں رکھیں تاکہ کھیت میں زہر کا چھڑکاؤ یکساں ہو اور کوئی جگہ خالی نہ رہے۔
تریاق: کوئی مخصوص تریاق نہیں ہے۔ ڈاکٹر حضرات علامات کے مطابق علاج کریں۔
اسٹوریج: ٹھنڈی اور خشک جگہ پر رکھیں۔ بچوں اور پالتو جانوروں سے دور رکھیں۔ اسے کم از کم دو سال تک اسٹور کیا جا سکتا ہے اگر پروڈکٹ پر اصل سیل موجود ہے۔
گارنٹی: پروڈکٹ کے غلط استعمال یا غلط اسٹوریج سے ممکنہ نقصان کی کمپنی ذمہ دار نہ ہوگی۔ پروڈکٹ کے صرف اصل اور سیل بند پیکنگ میں معیاری ہونے کی ضمانت دیتے ہیں۔
اشتراک: دیگر جڑی بوٹی مار زہروں کے ساتھ ملا کر سپرے کیا جا سکتا ہے بشرطیکہ استعمال سے پہلے ان کی طبعی آمیزش اور فصل پر اثرات کا بخوبی علم ہو۔
ابتدائی طبی امداد: * ہنگامی صورت حال میں فوراً کوالیفائیڈ ڈاکٹر یا قریبی ہسپتال سے رجوع کریں اور زہر والا پیکٹ ڈاکٹر کو دکھائیں
زہر آنکھ میں پڑ جانے کی صورت میں آنکھ کو صاف پانی سے کم از کم 20 منٹ تک اچھی طرح دھوئیں
زہر نظام تنفس میں داخل ہونے کی صورت میں مریض کو کھلی ہوا میں رکھیں
زہر جسم پر لگ جانے کی صورت میں کپڑے اتار کر جسم کو صابن سے اچھی طرح دھوئیں
متاثرہ شخص کو سپرے شدہ کھیت سے فوراً دور لے جائیں۔
Additional information
| Size | 800 ML |
|---|









