BEMICART – Insecticide | 5% EC
Price range: ₨ 865 through ₨ 1,980
اس زہر کو کسی بھی ہاتھ سے چلنے والی یا مشینی اسپرئیر سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ زہر کی مطلوبہ مقدار کو پانی میں ملا کر محلول بنا لیں۔ تیار شدہ محلول اس طرح اسپرے کریں کہ مجوزہ کھیت کا کوئی حصہ بغیر اسپرے کے نہ رہ جائے اور یہ بھی خیال رکھیں کہ ایک جگہ پر دوبارہ ہرگز اسپرے نہ ہو۔
Description
بیمی کارٹ سنڈی کی بڑھوتری میں رکاوٹ ڈال کر ہلاک کر دیتی ہے۔ بیمی کارٹ ایک نئی کیمسٹری ہے۔ بیمی کارٹ کیڑوں کی نشوونما کو روکنے والی (گروتھ انہیبیٹر) زہر ہے جو کیڑوں کی بیرونی جلد میں کائیٹن کے بننے کے عمل کو روکتی ہے۔
طریقہ استعمال: اس زہر کو کسی بھی ہاتھ سے چلنے والی یا مشینی اسپرئیر سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ زہر کی مطلوبہ مقدار کو پانی میں ملا کر محلول بنا لیں۔ تیار شدہ محلول اس طرح اسپرے کریں کہ مجوزہ کھیت کا کوئی حصہ بغیر اسپرے کے نہ رہ جائے اور یہ بھی خیال رکھیں کہ ایک جگہ پر دوبارہ ہرگز اسپرے نہ ہو۔

ہدایات برائے استعمال: زہر تربیت یافتہ افراد کے ذریعے استعمال کریں۔ زہر کو کھانے پینے کی چیزوں اور جانوروں کے چارہ جات کے ساتھ سٹور نہ کریں۔ اسپرے کا محلول بناتے وقت تمباکو نوشی نہ کریں اور نہ ہی کچھ کھائیں پیئیں۔ اسپرے کے دوران حفاظتی لباس، ربڑ کے جوتے، عینک، دستانوں اور سانس لینے کے آلے کا استعمال ضرور کریں۔ ہوا کے مخالف رخ ہرگز اسپرے نہ کریں۔ اسپرے کے بعد فوراً نہائیں اور کپڑے تبدیل کریں اور ان کو الگ دھوئیں۔ ایسی اسپرے مشین جس میں جڑی بوٹی مار زہریں اسپرے کی گئی ہوں اس سے کیڑے مار زہریں اسپرے نہ کریں۔ ہالو کون نوزل استعمال کریں۔ اسپرے شدہ کھیت میں کم از کم 72 گھنٹوں تک نہ خود جائیں اور نہ جانوروں کو جانے دیں۔ زہر کی خالی بوتلوں کو آبادی سے دور زمین میں گہرا دفن کر دیں اور آبی ذخیروں کو زہر آلودہ نہ کریں۔
ابتدائی طبی امداد: زہر آنکھوں میں پڑ جانے یا جسم کا کوئی حصہ زہر آلود ہونے کی صورت میں پانی کی وافر مقدار کے ساتھ اچھی طرح دھوئیں اور اگر زہر نظام تنفس میں چلی جائے تو مریض کو کھلی ہوا دار جگہ پر منتقل کریں۔ کپڑے اتار کر جسم کے متاثرہ حصوں کو صابن اور پانی سے دھوئیں۔ ڈاکٹر سے فوری رابطہ کریں اور زہر کی خالی پیکنگ ڈاکٹر کو مہیا کریں۔
ضمانت: زہر کا استعمال ہمارے دائرہ اختیار سے باہر ہے اس لیے ہم صرف اس کے معیاری ہونے کی ضمانت دے سکتے ہیں تاہم غلط طریقے سے رکھنے یا استعمال کرنے کی صورت میں نقصان کی ذمہ داری ہم پر ہرگز نہ ہو گی۔
معیاد استعمال: زہر کو اگر وارنٹی میں دی گئی ہدایات کے مطابق سٹور کیا جائے تو لیبل پر درج معیاد استعمال تک مؤثر ہے۔
گارنٹی۔ پراڈکٹ کے غلط استعمال یا غلط اسٹوریج سے ممکنہ نقصان کی کمپنی ذمہ دار نہ ہو گی۔ پراڈکٹ کے صرف اصل اور سیل بند پیکنگ میں معیاری ہونے کی ضمانت دیتے ہیں۔
Additional information
| Size | 400ML, 1000ML |
|---|












