BIGSTER – Insecticide | 16% SC
₨ 1,860
بگسٹر دھان میں نقصان دہ سنڈیوں کے لیے بہترین زہر۔
بگسٹر جدید، طاقتور اور بہترین زہر، ماحول دوست کیڑوں کے لیے بے ضرر۔
بگسٹر متاثرہ سنڈی فوراً مفلوج ہونے کے بعد ہلاک۔
Description
بگسٹر دھان میں نقصان دہ سنڈیوں کے لیے بہترین زہر۔
بگسٹر جدید، طاقتور اور بہترین زہر، ماحول دوست کیڑوں کے لیے بے ضرر۔
بگسٹر متاثرہ سنڈی فوراً مفلوج ہونے کے بعد ہلاک۔

Chemical Composition 100% on basis:
EMMA 4% + CTPR 12%
طریقہ استعمال: کسی بھی ہاتھ سے چلنے والی (ہینڈ نیپ سیک) یا ٹریکٹر بوم اسپرئیر سے اسپرے کیا جا سکتا ہے۔ زہر کی مطلوبہ مقدار کو ضرورت کے مطابق پانی میں ڈال کر محلول بنالیں۔ تیار شدہ محلول کو اس طرح اسپرے کریں کہ زہر پودوں کے تمام حصوں تک یکساں پہنچ جائے۔
محلول تیار کرنے کا طریقہ: اسپرے سے پہلے اس بات کا تعین کر لیں کہ ایک ایکڑ میں کتنی ٹینکیاں درکار ہیں۔ (مشین کی کیلیبریشن کر لیں) آپ ایک ایکڑ میں جتنی ٹینکیاں استعمال کریں گے اتنے مگ ایک بالٹی میں پانی ڈالیں۔ زہر کی صحیح فی ایکڑ مقدار پیمانے سے ناپ کر اس بالٹی میں ڈالیں اور کسی صاف لکڑی یا ڈنڈے سے اچھی طرح ہلائیں۔ اسپرے مشین کی ٹینکی میں آدھا پانی بھر لیں اور پھر ایک مگ پانی بالٹی سے نکال کر اس میں ڈال دیں۔ ٹینکی کو مطلوبہ نشان تک پانی سے بھر لیں اور اچھی طرح ہلائیں۔ محلول اسپرے کرنے کیلئے تیار ہے۔
احتیاطی تدابیر: استعمال سے پہلے لیبل ضرور پڑھ لیں۔ زہر کو کھانے پینے کی چیزوں اور جانوروں کے چارہ جات کیساتھ سٹور نہ کریں۔ زہر کو اس کی اصل پیکنگ میں ٹھنڈی خشک اور ہوادار جگہ پر آگ سے دور سٹور کریں۔ سپرے کا محلول بناتے وقت یا اسپرے کے دوران تمباکو نوشی نہ کریں اور نہ ہی کچھ کھائیں۔ سپرے کے دوران حفاظتی لباس اور جوتے پہنیں علاوہ ازیں آنکھوں اور ہاتھوں کی حفاظت کیلئے عینک اور دستانوں کا استعمال کریں۔ ہوا کی مخالف سمت سپرے نہ کریں۔ زہر کو پانی کے تالاب اور ندی نالوں سے دور رکھیں۔ سپرے کے فوراً بعد نہائیں اور کپڑے تبدیل کریں۔ سپرے شدہ کھیت میں کم از کم 24 گھنٹے تک خود بھی نہ جائیں اور جانوروں کو بھی نہ جانے دیں۔
Additional information
| Size | 100ML |
|---|











