BUMASS – Weedicide | 40% SC | Herbicide
₨ 5,305
بوماس دو زہروں کا نیا اور منفرد مرکب ہے جو مکئی کی فصل میں موجود چوڑے پتوں والی اور گھاس نما جڑی بوٹیوں کو مؤثر طور پر تلف کرتا ہے۔ بوماس جڑی بوٹیوں میں پتوں اور جڑوں کے ذریعے جذب ہو کر فوری اثر دکھاتا ہے۔
ہدایات برائے استعمال: بوماس کو پاپ کارن کے لئے استعمال نہ کریں۔ بوماس کو مکئی کی 12 انچ سے زیادہ اونچائی پر سپرے نہ کریں۔ بوماس کو فصل کے ایک سیزن میں ایک سے زیادہ دفعہ استعمال نہ کریں۔
Description

Chemical Composition on 100% basis:
TOPRAMEZONE 3% + TERBUTHYLAZINE 37%
وقت استعمال: فصل کو پہلا پانی لگانے کے بعد جب کھیت تر وتر حالت میں ہو اور جڑی بوٹیاں اگ چکی ہوں تو سپرے کریں۔
طریقہ استعمال: کیلیبریشن کے ذریعے فی ایکڑ پانی کا تعین کریں۔ اس کے بعد سپرے ٹینک کو آدھا بھر لیں۔ اب اس میں زہر کی مجوزہ مقدار ڈالیں اور سپرے ٹینک کو مطلوبہ مقدار تک بھر لیں۔ تیار شدہ محلول کو اس طرح سپرے کریں کہ تمام پودے زہر سے اچھی طرح تر ہو جائیں۔ سپرے کیلئے فلیٹ فین یا فلڈ جیٹ نوزل کا استعمال کریں۔
تریاق: کوئی مخصوص تریاق نہیں ہے۔ ڈاکٹر حضرات علامات کے مطابق علاج کریں۔
اسٹوریج: ٹھنڈی اور خشک جگہ پر رکھیں۔ بچوں اور پالتو جانوروں سے دور رکھیں۔ اسے کم از کم دو سال تک اسٹور کیا جا سکتا ہے اگر پراڈکٹ پر اصل سیل موجود ہے۔
اشتراک: دیگر کیڑے مار اور پھپھوندی کش زہروں کے ساتھ ملا کر سپرے کیا جا سکتا ہے بشرطیکہ ان میں الکلی نہ ہو۔
ابتدائی طبی امداد: ☆ ہنگامی صورت حال میں فوراً کوالیفائیڈ ڈاکٹر یا قریبی ہسپتال سے رجوع کریں اور زہر والا پیکٹ ڈاکٹر کو دکھائیں ☆ زہر آنکھ میں پڑ جانے کی صورت میں آنکھ کو صاف پانی سے کم از کم 20 منٹ تک اچھی طرح دھوئیں ☆ زہر نظام تنفس میں داخل ہونے کی صورت میں مریض کو کھلی ہوا میں رکھیں ☆ زہر جسم پر لگ جانے کی صورت میں کپڑے اتار کر جسم کو صابن سے اچھی طرح دھوئیں ☆ متاثرہ شخص کو سپرے شدہ کھیت سے فوراً دور لے جائیں۔
Additional information
| Weight | N/A |
|---|---|
| Size | 500 ML |