CORENTAL – Insecticide | 12% SC
₨ 1,545
کورینٹل پاکستان میں موجود مزاحمتی کیڑوں کو تلف کرنے کیلئے ایک نو اور مکس فارمولیشن ہے۔ جس میں موجود زہر ایبامیکٹن اور تھایا میتھاگزام کا تعلق ایومیکٹن اور نیونیکوٹینائیڈ گروپ سے ہے۔ جو فصل میں موجود کیڑوں کو لمسی اور شکمی طریقہ عمل سے تلف کرتا ہے۔ جس سے فصل کی پیداوار اور کوالٹی بہتر ہو جاتی ہے۔ کورینٹل کو ان گروپس کے مزاحمتی کیڑوں کے بہتر انداز میں تلف کرنے کیلئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
Description

Chemical Composition:
ABAMECTIN + THIAMETHOXIM
طریقہ استعمال: اس زہر کو کسی بھی ہاتھ سے چلنے والی یا مشینی اسپرئیر سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ زہر کی مطلوبہ مقدار کو پانی میں ملا کر محلول بنا لیں۔ تیار شدہ محلول اس طرح اسپرے کریں کہ مجوزہ کھیت کا کوئی حصہ بغیر اسپرے کے نہ رہ جائے اور یہ بھی خیال رکھیں کہ ایک جگہ پر دوبارہ ہرگز اسپرے نہ ہو۔
ہدایات برائے استعمال: زہر تربیت یافتہ افراد کے ذریعے استعمال کریں۔ زہر کو کھانے پینے کی چیزوں اور جانوروں کے چارہ جات کے ساتھ اسٹور نہ کریں۔ اسپرے کا محلول بناتے وقت تمباکو نوشی نہ کریں اور نہ ہی کچھ کھائیں پیئیں۔ اسپرے کے دوران حفاظتی لباس، ربڑ کے جوتے، عینک، دستانوں اور سانس لینے کے آلے کا استعمال ضرور کریں۔ ہوا کے مخالف رخ ہرگز اسپرے نہ کریں۔ اسپرے کے بعد فوراً نہائیں اور کپڑے تبدیل کریں اور ان کو الگ دھوئیں ۔ ایسی اسپرے مشین جس میں جڑی بوٹی مار ادویات اسپرے کی گئی ہوں اس سے کیڑے مار ادویات اسپرے نہ کریں۔ ہالو کون نوزل استعمال کریں۔ اسپرے شدہ کھیت میں کم از کم ۲۴ گھنٹوں تک نہ خود جائیں اور نہ جانوروں کو جانے دیں۔ زہر کی خالی بوتلوں کو آبادی سے دور زمین میں گہرا دفن کر دیں اور آبی ذخیروں کو زہر آلودہ نہ کریں۔
ابتدائی طبی امداد: زہر آنکھوں میں پڑ جانے یا جسم کا کوئی حصہ زہر آلود ہونے کی صورت میں پانی کی وافر مقدار کے ساتھ اچھی طرح دھوئیں اور اگر زہر نظام تنفس میں چلی جائے تو مریض کو کھلی ہوادار جگہ پر منتقل کریں۔ کپڑے اتار کر جسم کے متاثرہ حصوں کو صابن اور پانی سے دھوئیں۔ ڈاکٹر سے فوری رابطہ کریں اور زہر کی خالی پیکنگ ڈاکٹر کو مہیا کریں۔
اسٹوریج: زہر کو مقررہ معیاد استعمال تک اسٹور کیا جا سکتا ہے بشرطیکہ زہر کو اس کی اصل پیکنگ میں سورج کی روشنی، گرمی اور نمی سے دور ہوادار جگہ پر رکھا جائے۔
Additional information
| Size | 400 ML |
|---|