Description

Description

فنجی سٹاپ منفرد پھپھوندی کش زہروں کا نیا مرکب ہے جو اپنے حفاظتی اور معالجاتی اثر کی بدولت یکساں مفید ہے۔ فنجی سٹاپ پھپھوندی کے سپورز کی افزائش کو روکتا ہے۔ فنجی سٹاپ نہ صرف پچھیتے جھلساؤ کے خلاف کارگر ہے بلکہ فصل کو سرسبز و شاداب بھی رکھتا ہے۔

Chemical Composition on 100% basis:

  • Pyraclostrobin ……………………. 67 g/kg (6.7% w/w)
  • Dimethomorph …………………… 120 g/kg (12% w/w)

محلول کی تیاری: دوا کو استعمال کرنے سے پہلے اس کا محلول تیار کر لیں۔ پہلے کسی ٹینکی میں نصف حد تک پانی بھر لیں۔ پھر دوا کو حل کرکے ٹینکی میں ڈال کر ہلاتے جائیں اور پانی کی باقی مقدار سے ٹینکی کو مکمل بھر دیں اور اچھی طرح ہلائیں۔ اب کسی اچھے اسپرے پمپ سے پودوں پر مکمل اسپرے کریں۔ بہترین نتائج کیلئے دوا کا محلول فصلوں میں ایک ایکڑ کیلئے 100 تا 200 لیٹر پانی میں تیار کریں تاکہ پودوں پر مکمل اسپرے ہو سکے۔

تریاق: کوئی مخصوص تریاق نہیں ہے۔ ڈاکٹر حضرات علامات کے مطابق علاج کریں۔

اسٹوریج: ٹھنڈی اور خشک جگہ پر رکھیں۔ بچوں اور پالتو جانوروں سے دور رکھیں۔ اسے کم از کم دو سال تک اسٹور کیا جا سکتا ہے اگر پراڈکٹ پر اصل سیل موجود ہے۔

گارنٹی: پراڈکٹ کے غلط استعمال یا غلط اسٹوریج سے ممکنہ نقصان کی کمپنی ذمہ دار نہ ہوگی۔ پراڈکٹ کے صرف اصل اور سیل بند پیکنگ میں معیاری ہونے کی ضمانت دیتے ہیں۔

اشتراک: دیگر زرعی زہروں کے ساتھ ملا کر اسپرے کیا جا سکتا ہے بشرطیکہ ان میں الکلی نہ ہو۔

احتیاطی تدابیر: ☆ صرف تربیت یافتہ افراد ہی دوا کا استعمال کریں ☆ دوا بچوں، غیر متعلقہ افراد اور اشیائے خورد و نوش سے دور رکھیں اور خالی پیٹ اسپرے ممنوع ہے ☆ حفاظتی کپڑوں، عینک، ماسک، دستانے اور بوٹوں کے بغیر دوا کو ہاتھ مت لگائیں ☆ اسپرے ہوا کے مخالف سمت ہرگز نہ کریں تاکہ اسپرے کی پھوار آپ کے نظام تنفس میں نہ جاسکے ☆ دوران تیاری اور اسپرے کے وقت کھانا پینا، تمباکو نوشی اور آتش گیر مادے کا استعمال قطعی ممنوع ہے ☆ ہر قسم کے پانی کے ذخیرہ کو دوا سے آلودہ ہونے سے بچائیں ☆ دوا کے خالی پیک کا استعمال قطعی ممنوع ہے اور اسے فوراً محفوظ طریقہ سے تلف کریں ☆ دوا کے استعمال کے بعد اپنے جسم اور کپڑوں کو اچھی طرح سے دھوئیں ☆ حفاظتی لباس کو گھریلو لباس سے علیحدہ دھوئیں ۔

ابتدائی طبی امداد: ☆ ہنگامی صورت حال میں فوراً کوالیفائیڈ ڈاکٹر یا قریبی ہسپتال سے رجوع کریں اور زہر والا پیکٹ ڈاکٹر کو دکھائیں ☆ دوا آنکھ میں پڑ جانے کی صورت میں آنکھ کو صاف پانی سے کم از کم 20 منٹ تک اچھی طرح دھوئیں ☆ دوا نظام تنفس میں داخل ہونے کی صورت میں مریض کو کھلی ہوا میں رکھیں ☆ دوا جسم پر لگ جانے کی صورت میں کپڑے اتار کر جسم کو صابن سے اچھی طرح دھوئیں ☆ متاثرہ شخص کو اسپرے شدہ کھیت سے فوراً دور لے جائیں۔

Additional information

Additional information

Size

250 g

Recently Viewed