High End 80% WG
Price range: ₨ 1,125 through ₨ 10,620
ہائی اینڈ ایک ایسی پھپھوندی کش زہر ہے جس کا اصلی جزو گندھک ہے جو مخصوص طریقے سے تیار کی جاتی ہے۔ یہ حل پذیر ہے جو پانی میں فوراً حل ہو کر یکساں محلول بناتی ہے۔ اس میں پودوں پر چپکنے کی صلاحیت ہے جس کی وجہ سے یہ بارش سے دھلنے سے محفوظ رہتی ہے۔ ہائی اینڈ کے باریک ذرات پتوں پر ہموار سطح قائم کر لیتے ہیں جس کی وجہ سے پودے بیماری سے محفوظ رہتے ہیں۔ یہ سبزیوں، پھلوں اور زرعی فصلوں پر جوؤں اور پاؤڈری ملڈیو و دیگر پھپھوندی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کا تدارک کرتی ہے۔ ہائی اینڈ کے استعمال سے پودوں کی بہتر نشوونما ہوتی ہے۔ پتوں اور پھلوں کے رنگ و معیار میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔
Description

Chemical Composition on 100% basis: SULPHER 80% WG
ابتدائی طبی امداد: ہائی اینڈ کا محلول اگر کپڑوں پر لگ جائے تو ان کو فوراً تبدیل کر لینا چاہیے۔ ☆ یا اگر جلد پر لگ جائے تو اس کو اچھی طرح دھوئیں۔ ☆ اگر آنکھ میں پڑ جائے تو صاف پانی سے 15 منٹ تک آنکھ کو اچھی طرح دھوئیں۔ ☆ اگر پیٹ میں چلی جائے تو ڈاکٹر کی زیرِ نگرانی فوراً الٹی کرانا چاہیے۔ ایسی صورت میں دودھ یا روغنی اشیاء نہ دیں۔ ☆ اگر مریض کی حالت زیادہ خراب ہو تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں اور دوا کا لیبل دکھائیں اور اس کی ہدایت کے مطابق میڈیسنل چارکول کا استعمال کرائیں۔ ☆ مریض کو تازہ اور کھلی ہوا میں رکھیں۔ بے ہوشی کی حالت میں مریض کو کروٹ سے لٹائیں۔ ☆ اگر سانس لینے میں تکلیف ہو اور سانس رک رک کر آنے لگے تو مصنوعی سانس (آکسیجن) کا بندوبست کرنا چاہیے۔
وقفہ برائے برداشت: پھل کی برداشت سپرے کرنے کے 5 دن بعد کریں۔
سٹوریج: ہائی اینڈ کا معیار برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ اس کو خشک اور ہوادار جگہ پر اس کی اصل پیکنگ میں ٹھیک سے بند کر کے رکھیں۔ اس بات کا بھی خیال رکھیں کہ نمی، زیادہ گرمی اور سورج کی شعاعوں سے محفوظ رہے۔ ہائی اینڈ کو دو سال تک بند بیگ میں سایہ دار، ٹھنڈی و خشک جگہ پر سٹور کیا جا سکتا ہے۔
معیار کی ضمانت: ہائی اینڈ کا استعمال اور ذخیرہ کرنا چونکہ ہمارے دائرہ اختیار سے باہر ہے لہذا تیار کنندگان اور تقسیم کنندگان صرف اس کے معیاری ہونے کی ضمانت دیتے ہیں۔
(احتیاطی تدابیر: انسانوں اور جانوروں کی حفاظت کے لئے) ہائی اینڈ کو بچوں، پالتو جانوروں، کھانے پینے کی چیزوں اور پانی کے ذخیروں سے دور اصل پیکنگ میں تالے میں رکھیں۔ ☆ ہائی اینڈ استعمال کرتے وقت اس بات کا خیال رکھا جائے کہ یہ آنکھ، ناک اور منہ میں نہ جائے۔ ☆ سپرے کے دوران کھانے پینے اور تمباکو نوشی سے پرہیز کریں۔ ☆ کام ختم کرنے کے بعد ہاتھ، منہ دھو کر غسل کر لینا چاہیے۔ ☆ ہوا کے مخالف سمت سپرے نہ کریں۔ ☆ بچی ہوئی مقدار کو اصل ڈبوں میں محفوظ رکھیں ☆ خالی ڈبوں کو قطعی استعمال میں نہ لائیں۔ ☆ سپرے شدہ کھیتوں میں بچوں اور جانوروں کو نہ جانے دیں اور نہ جانوروں کو گھاس وغیرہ چرنے دیں بلکہ لوگوں کو زہر کے خطرے سے آگاہ کریں۔ ☆ ہائی اینڈ شہد کی مکھی کے لیے بے ضرر ہے۔
ماحولیاتی خطرات: خالی پیکنگ کو کسی دوسرے استعمال میں نہ لائیں بلکہ نہروں اور تالابوں سے دور زمین میں دفن کر دیں۔ ہائی اینڈ مچھلیوں کے لیے مہلک ہے لہذا مچھلیوں کی جائے افزائش و پانی کے ذخائر سے دور رکھیں۔
تریاق: کوئی مخصوص تریاق نہیں ہے۔ ڈاکٹر حضرات علامات کے مطابق علاج کریں۔
Additional information
| Weight | N/A |
|---|---|
| Size | 1 KG, 10 KG |