Description

Description

جوینیٹ۔ایم نئی کیمسٹری پر مشتمل پھپھوندی کش زہروں کا طاقتور مکسچر ہے۔ حفاظتی و معالجاتی دونوں طریقوں سے اثر کرتا ہے اور نہ صرف بیماریوں کا خاتمہ کرتا ہے بلکہ انہیں مزید پھیلنے سے روکتا ہے۔ جوینیٹ۔ایم کے استعمال سے فصل لمبے عرصے تک محفوظ رہتی ہے۔

Chemical Composition 100% on basis:

DIMETHOMORPH 30% + FLUOPICOLIDE 10%

طریقہ استعمال: کسی بھی ہاتھ سے چلنے والی یا مشینی اسپرئیر سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ زہر کی مطلوبہ مقدار کو ضرورت کے مطابق پانی میں ڈال کر محلول تیار کر لیں تیار شدہ محلول کو اس طرح اسپرے کریں کہ پودے کے تمام حصوں تک پہنچ جائے اگر ضرورت پڑے تو مناسب وقفہ سے دوبارہ اسپرے کریں۔

ابتدائی طبی امداد: زہر آنکھوں میں پڑ جانے یا جسم کا کوئی حصہ زہر آلود ہونے کی صورت میں پانی کی وافر مقدار سے 15-20 منٹ تک اچھی طرح دھوئیں۔ اگر زہر نظام تنفس میں چلا جائے تو مریض کو کھلی ہوادار جگہ پر منتقل کر دیں اور ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔ اگر زہر پیٹ میں چلا جائے اور مریض ہوش میں ہو تو حلق میں انگلی ڈال کر قے کروائیں۔ ہر صورت میں ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

تریاق: کوئی تریاق موجود نہیں علامات کے مطابق علاج کریں۔

اشتراک: دیگر کیڑے مار دواؤں اور پھپھوندی کش ادویات کے ساتھ ملا کر اسپرے کی جا سکتی ہے۔ بشرطیکہ ان میں الکلی شامل نہ ہو۔

انتباہ: اس مرکب کو انسانی یا حیوانی خوراک کے قریب ہرگز ذخیرہ نہ کریں۔ پیکنگ پر دی گئی ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔

Additional information

Additional information

Size

200 ML

Recently Viewed