MALGUM 55% SC – Weedicide | Herbicide
₨ 2,685
میلگم مکئی اور کماد میں اگی ہوئی چوڑے پتوں والی، گھاس نما اور ڈیلا نما جڑی بوٹیوں کے کنٹرول کیلئے ایک منفرد کیمیا ہے۔ میلگم مکئی اور کماد کی فصل کیلئے بالکل محفوظ ہے۔ میلگم جڑی بوٹیوں میں جذب ہو کر پودے کا حصہ بن جاتا ہے اور جڑی بوٹیوں کی افزائش اور خوراک لینے کا عمل فوری رک جاتا ہے اور کچھ دنوں میں جڑی بوٹیوں کا مکمل خاتمہ ہو جاتا ہے۔
Description
Chemical Composition:
-
Mesotrione: 50 g/L (4.50% w/w)
-
Atrazine: 500 g/L (45% w/w)
میلگم مکئی اور کماد میں اگی ہوئی چوڑے پتوں والی، گھاس نما اور ڈیلا نما جڑی بوٹیوں کے کنٹرول کیلئے ایک منفرد کیمیا ہے۔ میلگم مکئی اور کماد کی فصل کیلئے بالکل محفوظ ہے۔ میلگم جڑی بوٹیوں میں جذب ہو کر پودے کا حصہ بن جاتا ہے اور جڑی بوٹیوں کی افزائش اور خوراک لینے کا عمل فوری رک جاتا ہے اور کچھ دنوں میں جڑی بوٹیوں کا مکمل خاتمہ ہو جاتا ہے۔

ہدایات برائے استعمال
میلگم کو پاپ کارن کیلئے استعمال نہ کریں۔
میلگم کو مکئی کی 12 انچ سے زیادہ اونچائی پر اسپرے نہ کریں۔
میلگم کو آبپاشی کے وقت استعمال نہ کریں۔
اسپرے کیلئے فلیٹ فین نوزل استعمال کریں۔
میلگم کو کیڑے مار زہروں کے اسپرے کے 7 دن پہلے یا 7 دن بعد تک ہرگز استعمال نہ کریں۔
اشتراک: میلگم کو مخصوص زہروں کے ساتھ مکس نہ کریں اور نہ ہی کیڑے مار زہروں کے ساتھ ملا کر اسپرے کریں۔
اسٹوریج: ٹھنڈی اور خشک جگہ پر رکھیں۔ بچوں اور پالتو جانوروں سے دور رکھیں۔ اسے کم از کم دو سال تک اسٹور کیا جا سکتا ہے اگر پراڈکٹ پر اصل سیل موجود ہے۔
گارنٹی: پراڈکٹ کے غلط استعمال یا غلط اسٹوریج سے ممکنہ نقصان کی کمپنی ذمہ دار نہ ہوگی۔ پراڈکٹ کے صرف اصل اور سیل بند پیکنگ میں معیاری ہونے کی ضمانت دیتے ہیں۔
ابتدائی طبی امداد
ہنگامی صورت حال میں فوراً ڈاکٹر یا قریبی ہسپتال سے رجوع کریں اور زہر والا پیکٹ ڈاکٹر کو دکھائیں۔
زہر آنکھ میں پڑ جانے کی صورت میں آنکھ کو صاف پانی سے کم از کم 20 منٹ تک اچھی طرح دھوئیں۔
زہر نظام تنفس میں داخل ہونے کی صورت میں مریض کو کھلی ہوا میں رکھیں۔
زہر جسم پر لگ جانے کی صورت میں کپڑے اتار کر جسم کو صابن سے اچھی طرح دھوئیں۔
متاثرہ شخص کو اسپرے شدہ کھیت سے فوراً دور لے جائیں۔
Additional information
| Size | 1000 ML |
|---|