MEZOTOP 45% WP – Fungicide
₨ 1,050
میزوٹاپ ایک منفرد زہر ہے جو پھپھوندی کو توانائی بنانے کے عمل نظام تنفس میں خلل ڈال کر اس کا خاتمہ کرتا ہے۔ میزوٹاپ بیماری کا بہتر کنٹرول دیتا ہے اور وسیع دائرہ اثر کی وجہ سے مختلف اقسام کی بیماریوں پر یکساں مؤثر ہے۔ میزوٹاپ بہترین سرائیت پذیری کی وجہ سے پودے کی نشوونما بہتر بناتا ہے اور بہترین تحفظ فراہم کرتا ہے۔
Description
Chemical Composition:
- Pyraclostrobin ………. 8% w/w
- Tebuconazle …………. 37% w/w
میزوٹاپ ایک منفرد زہر ہے جو پھپھوندی کو توانائی بنانے کے عمل نظام تنفس میں خلل ڈال کر اس کا خاتمہ کرتا ہے۔ میزوٹاپ بیماری کا بہتر کنٹرول دیتا ہے اور وسیع دائرہ اثر کی وجہ سے مختلف اقسام کی بیماریوں پر یکساں مؤثر ہے۔ میزوٹاپ بہترین سرائیت پذیری کی وجہ سے پودے کی نشوونما بہتر بناتا ہے اور بہترین تحفظ فراہم کرتا ہے۔

طریقہ استعمال: سب سے پہلے یہ معلوم کریں کہ اسپرے ٹینکی کی گنجائش کتنے لیٹر ہے اس کے بعد میزوٹاپ کی مطلوبہ مقدار کا الگ بالٹی میں محلول بنائیں۔ اب اسپرے ٹینکی کو آدھا بھر لیں۔ پھر اس میں زہر کا الگ سے بنا ہوا محلول ڈالیں اور کسی لکڑی یا چھڑی کی مدد سے اچھی طرح ہلائیں۔ اسپرے کیلئے ہالو کون نوزل استعمال کریں۔
تریاق: کوئی مخصوص تریاق نہیں ہے۔ ڈاکٹر حضرات علامات کے مطابق علاج کریں۔
اسٹوریج: ٹھنڈی اور خشک جگہ پر رکھیں۔ بچوں اور پالتو جانوروں سے دور رکھیں۔ اسے کم از کم دو سال تک اسٹور کیا جا سکتا ہے اگر پراڈکٹ پر اصل سیل موجود ہے۔
گارنٹی: پراڈکٹ کے غلط استعمال یا غلط اسٹوریج سے ممکنہ نقصان کی کمپنی ذمہ دار نہ ہوگی۔ پراڈکٹ کے صرف اصل اور سیل بند پیکنگ میں معیاری ہونے کی ضمانت دیتے ہیں۔
اشتراک: دیگر زرعی زہروں کے ساتھ ملا کر اسپرے کیا جا سکتا ہے بشرطیکہ ان میں الکلی نہ ہو۔
احتیاطی تدابیر: ☆ صرف تربیت یافتہ افراد ہی دوا کا استعمال کریں ☆ دوا بچوں، غیر متعلقہ افراد اور اشیائے خورد و نوش سے دور رکھیں اور خالی پیٹ اسپرے ممنوع ہے ☆ حفاظتی کپڑوں، عینک، ماسک، دستانے اور بوٹوں کے بغیر دوا کو ہاتھ مت لگائیں ☆ اسپرے ہوا کے مخالف سمت ہرگز نہ کریں تاکہ اسپرے کی پھوار آپ کے نظام تنفس میں نہ جا سکے ☆ دوران تیاری اور اسپرے کے وقت کھانا پینا، تمباکو نوشی اور آتش گیر مادے کا استعمال قطعی ممنوع ہے ☆ ہر قسم کے پانی کے ذخیرہ کو دوا سے آلودہ ہونے سے بچائیں ☆ دوا کے خالی پیک کا استعمال قطعی ممنوع ہے اور اسے فوراً محفوظ طریقہ سے تلف کریں ☆ دوا کے استعمال کے بعد اپنے جسم اور کپڑوں کو اچھی طرح سے دھوئیں ☆ حفاظتی لباس کو گھریلو لباس سے علیحدہ دھوئیں ۔
ابتدائی طبی امداد: ☆ ہنگامی صورت حال میں فوراً کوالیفائیڈ ڈاکٹر یا قریبی ہسپتال سے رجوع کریں اور زہر والا پیکٹ ڈاکٹر کو دکھائیں ☆ دوا آنکھ میں پڑ جانے کی صورت میں آنکھ کو صاف پانی سے کم از کم 20 منٹ تک اچھی طرح دھوئیں ☆ دوا نظام تنفس میں داخل ہونے کی صورت میں مریض کو کھلی ہوا میں رکھیں ☆ دوا جسم پر لگ جانے کی صورت میں کپڑے اتار کر جسم کو صابن سے اچھی طرح دھوئیں ☆ متاثرہ شخص کو اسپرے شدہ کھیت سے فوراً دور لے جائیں۔
Additional information
| Size | 100 G |
|---|





