PENTOSUM 33% EC – Weedicide | Herbicide
₨ 2,535
پینٹوسم ایک وسیع دائرہ عمل والی زہر ہے۔ جو جڑی بوٹیوں کا مؤثر طور پر خاتمہ کرتی ہے۔ یہ زہر کھیت میں اُگنے والی مختلف اقسام کی گھاس اور چوڑے پتوں والی جڑی بوٹیوں کو اُن کے اُگنے سے پہلے ہی تلف کر دیتی ہے۔ زہر کے اثر کی مدت، اس کے استعمال کے طریقے اور موسمی حالات بالخصوص حرارت اور نمی پر منحصر ہے۔
Description
Chemical Composition: Pendimethalin ………. 33% w/v (34% w/w)
پینٹوسم ایک وسیع دائرہ عمل والی زہر ہے۔ جو جڑی بوٹیوں کا مؤثر طور پر خاتمہ کرتی ہے۔ یہ زہر کھیت میں اُگنے والی مختلف اقسام کی گھاس اور چوڑے پتوں والی جڑی بوٹیوں کو اُن کے اُگنے سے پہلے ہی تلف کر دیتی ہے۔ زہر کے اثر کی مدت، اس کے استعمال کے طریقے اور موسمی حالات بالخصوص حرارت اور نمی پر منحصر ہے۔

بہترین نتائج حاصل کرنے کیلئے پینٹوسم کا استعمال:
کپاس: زمین کی مکمل تیاری کے بعد سہاگہ لگائیں۔ فصل کی بوائی سے پہلے اسپرے کے بعد ڈسک ہیرو چلا کر زمین کی اوپر والی سطح میں زہر کو اچھی طرح مکس کر لیں۔
گندم اور مکئی: پینٹوسم کو ڈرل سے بوائی کے فوراً بعد جڑی بوٹیوں کے اُگنے سے پہلے اسپرے کرنے کی سفارش کی جاتی ہے۔ بہتر نتائج حاصل کرنے کیلئے اسپرے سے پہلے زمین کی اچھی طرح تیاری کریں تاکہ کوئی ڈھیلا وغیرہ نہ رہے۔ وتر حالت میں اسپرے کرنے کی صورت میں بہت اچھے نتائج حاصل ہوتے ہیں۔
نوٹ: چھٹہ سے بوائی والی فصل میں اس زہر کا استعمال سفارش نہیں کیا جاتا۔
تریاق: کوئی تریاق موجود نہیں ہے۔ علامات کے مطابق علاج کریں۔ زہر سے متاثر ہونے کی صورت میں فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
اسٹوریج: ٹھنڈی اور خشک جگہ پر رکھیں۔ بچوں اور پالتو جانوروں سے دور رکھیں۔ اسے کم از کم دو سال تک اسٹور کیا جا سکتا ہے اگر پراڈکٹ پر اصل سیل موجود ہے۔
گارنٹی: پراڈکٹ کے غلط استعمال یا غلط اسٹوریج سے ممکنہ نقصان کی کمپنی ذمہ دار نہ ہوگی۔ پراڈکٹ کے صرف اصل اور سیل بند پیکنگ میں معیاری ہونے کی ضمانت دیتے ہیں۔
ابتدائی طبی امداد:
ہنگامی صورت حال میں فوراً کوالیفائیڈ ڈاکٹر یا قریبی ہسپتال سے رجوع کریں اور زہر والا پیکٹ ڈاکٹر کو دکھائیں۔
زہر آنکھ میں پڑ جانے کی صورت میں آنکھ کو صاف پانی سے کم از کم 20 منٹ تک اچھی طرح دھوئیں۔
زہر نظام تنفس میں داخل ہونے کی صورت میں مریض کو کھلی ہوا میں رکھیں۔
زہر جسم پر لگ جانے کی صورت میں کپڑے اتار کر جسم کو صابن سے اچھی طرح دھوئیں۔
متاثرہ شخص کو اسپرے شدہ کھیت سے فوراً دور لے جائیں۔
Additional information
| Size | 1000 ML |
|---|








