Description

Description

کیولز پائیری تھرائیڈ گروپ کا ایک وسیع الاثر کیڑے مار زہر ہے جو اپنے شکمی اور لمسی اثر کی بدولت مختلف سنڈیوں اور رس چوسنے والے کیڑوں کے خاتمے کیلئے انتہائی مؤثر ہے۔

Chemical Composition on 100% basis:

LAMBDA CYHALOTHRIN 2.5% EC

طریقہ استعمال: کیلیبریشن کے ذریعے فی ایکڑ پانی کا تعین کریں۔ اس کے بعد اسپرے ٹینک کو آدھا بھر لیں۔ اب اس میں زہر کی مجوزہ مقدار ڈالیں اور اسپرے ٹینک کو مطلوبہ مقدار تک بھر لیں۔ تیار شدہ محلول کو اس طرح اسپرے کریں کہ تمام پودے زہر سے اچھی طرح تر ہو جائیں۔ اسپرے کیلئے ہالو کون استعمال کریں۔

تریاق: کوئی مخصوص تریاق نہیں ہے۔ ڈاکٹر حضرات علامات کے مطابق علاج کریں۔

اسٹوریج: ٹھنڈی اور خشک جگہ پر رکھیں۔ بچوں اور پالتو جانوروں سے دور رکھیں۔ اسے کم از کم دو سال تک اسٹور کیا جا سکتا ہے اگر پراڈکٹ پر اصل سیل موجود ہے۔

گارنٹی: پراڈکٹ کے غلط استعمال یا غلط اسٹوریج سے ممکنہ نقصان کی کمپنی ذمہ دار نہ ہوگی۔ پراڈکٹ کے صرف اصل اور سیل بند پیکنگ میں معیاری ہونے کی ضمانت دیتے ہیں۔

اشتراک: دیگر کیڑے مار اور پھپھوندی کش زہروں کے ساتھ ملا کر اسپرے کیا جا سکتا ہے بشرطیکہ ان میں الکلی نہ ہو۔

ابتدائی طبی امداد: ☆ ہنگامی صورت حال میں فوراً کوالیفائیڈ ڈاکٹر یا قریبی ہسپتال سے رجوع کریں اور زہر والا پیکٹ ڈاکٹر کو دکھائیں ☆ زہر آنکھ میں پڑ جانے کی صورت میں آنکھ کو صاف پانی سے کم از کم 20 منٹ تک اچھی طرح دھوئیں ☆ زہر نظام تنفس میں داخل ہونے کی صورت میں مریض کو کھلی ہوا میں رکھیں ☆ زہر جسم پر لگ جانے کی صورت میں کپڑے اتار کر جسم کو صابن سے اچھی طرح دھوئیں ☆ متاثرہ شخص کو اسپرے شدہ کھیت سے فوراً دور لے جائیں۔

Additional information

Additional information

Size

1000 ML