Description

Description

Chemical Composition:

  • Azoxystrobin: 60 g/Ltr (4.8 %w/w)

  • Chlorothalonil: 500 g/Ltr (40 %w/w)

سینٹونیس ایک منفرد طریقہ اثر رکھنے والا سرائیت پذیر پھپھوندی کش زہر ہے جو کہ دو طاقتور پھپھوندی کش زہروں کا شاندار مرکب ہے۔ سینٹونیس ٹماٹر کی فصل میں اگیتا جھلساؤ کو حفاظتی اور معالجاتی دونوں طریقوں سے کنٹرول کرنے کی زبردست صلاحیت رکھتا ہے۔ سینٹونیس پودے میں داخل ہو کر پھپھوندی کی نشوونما کو روک کر اس کی تلفی کا باعث بنتا ہے اور پودے کے اندر بیماری کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرتا ہے۔ سینٹونیس فصل کو سرسبز و شاداب اور پیداوار میں یقینی اضافہ کا باعث بنتا ہے۔

ہدایات برائے استعمال: پانی کی مقدار 100 تا 120 لیٹر فی ایکڑ استعمال کریں۔ کسی موزوں اسپرے مشین سے فصل پر اچھی طرح اسپرے کریں۔

طریقہ استعمال: کسی بھی ہاتھ سے چلنے والی یا ٹریکٹر بوم اسپرئیر سے اسپرے کیا جا سکتا ہے۔ زہر کی مطلوبہ مقدار کو ضرورت کے مطابق پانی میں ڈال کر محلول بنا لیں۔ تیار شدہ محلول کو اس طرح اسپرے کریں کہ زہر پودوں کے تمام حصوں تک یکساں پہنچ جائے۔

محلول تیار کرنے کا طریقہ: اسپرے سے پہلے اس بات کا تعین کر لیں کہ ایک ایکڑ میں کتنی ٹینکیاں درکار ہیں۔ آپ ایک ایکڑ میں جتنی ٹینکیاں استعمال کریں گے اتنے مگ ایک بالٹی میں پانی ڈالیں۔ زہر کی صحیح فی ایکڑ مقدار پیمانے سے ناپ کر اس بالٹی میں ڈالیں اور کسی صاف لکڑی یا ڈنڈے سے اچھی طرح ہلائیں۔ اسپرے مشین کی ٹینکی میں آدھا پانی بھر لیں اور پھر ایک مگ پانی بالٹی سے نکال کر اس میں ڈال دیں۔ ٹینکی کو مطلوبہ نشان تک پانی سے بھر لیں اور اچھی طرح ہلائیں۔ محلول اسپرے کرنے کیلئے تیار ہے۔

تریاق: کوئی مخصوص تریاق نہیں ہے۔ ڈاکٹر حضرات علامات کے مطابق علاج کریں۔

اسٹوریج: ٹھنڈی اور خشک جگہ پر رکھیں۔ بچوں اور پالتو جانوروں سے دور رکھیں۔ اسے کم از کم دو سال تک اسٹور کیا جا سکتا ہے اگر پراڈکٹ پر اصل سیل موجود ہے۔

اشتراک: دیگر کیڑے مار اور پھپھوندی کش زہروں کے ساتھ ملا کر اسپرے کیا جا سکتا ہے بشرطیکہ ان میں الکلی نہ ہو۔

ابتدائی طبی امداد: ☆ ہنگامی صورت حال میں فوراً کوالیفائیڈ ڈاکٹر یا قریبی ہسپتال سے رجوع کریں اور زہر والا پیکٹ ڈاکٹر کو دکھائیں ☆ زہر آنکھ میں پڑ جانے کی صورت میں آنکھ کو صاف پانی سے کم از کم 20 منٹ تک اچھی طرح دھوئیں ☆ زہر نظام تنفس میں داخل ہونے کی صورت میں مریض کو کھلی ہوا میں رکھیں ☆ زہر جسم پر لگ جانے کی صورت میں کپڑے اتار کر جسم کو صابن سے اچھی طرح دھوئیں ☆ متاثرہ شخص کو اسپرے شدہ کھیت سے فوراً دور لے جائیں۔

Additional information

Additional information

Size

400 ML

Recently Viewed