Description

Description

Chemical Composition:

Paraquat …………….. 20% w/v (18.20% w/w)

Other ingredients …………… 81.80% w/w

سنگولر کسی بھی پودے کے سبز حصے پر لگنے سے اس کو جلا دیتا ہے۔ اس لیے ہر قسم کی جڑی بوٹیوں کو تلف کیا جا سکتا ہے۔ خصوصاً قطاروں میں کاشت فصلات میں درمیانی جگہ پر بذریعہ شیلڈ اسپرے کرنے سے جڑی بوٹیاں تلف کی جا سکتی ہیں۔

گارنٹی: اس زرعی زہر کا استعمال چونکہ کمپنی کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔ لہذا زہر کے معیار ہونے اور لیبل پر درج شدہ مقدار کے علاوہ کسی اور قسم کی گارنٹی نہیں دی جا سکتی۔

تریاق: معدے کی صفائی کریں اور اس بات کا خیال رکھتے ہوئے کہ صفائی کے دوران معدے کے اجزاء سانس کی نالی میں نہ جانے پائیں۔ صفائی کے لئے 1 لیٹر فلر زارتھ (15%) یا بینٹو نائٹ (7.5%) دیں۔ مینی ٹول محلول بھی دیں۔ چارکول دیں۔

زہر کی خالی بوتلوں کو ضائع کرنا: زہر کی خالی بوتلوں کو تین مرتبہ پانی سے کھنگال کر یہ پانی اسپرے مکسچر کے ساتھ استعمال کریں۔ خالی بوتلوں کے پینے کے پانی اور آبپاشی کے ذرائع سے دور مخصوص جگہوں پر زمین میں کم از کم 18 انچ گہرائی میں دبا دیں۔ خالی بوتلوں کو کسی اور مقصد کیلئے ہرگز استعمال نہ کریں۔ استعمال شدہ خالی بوتلوں کو ناقابل استعمال بنا کر غیر آباد علاقے میں پانی کے ذخیرے سے دور دفن کریں۔

اسپرے کرنے والے حفاظتی تدابیر: انتہائی مؤثر جز پیراکواٹ تمام گھاس نما اور چوڑے پتوں والی جڑی بوٹیوں کے خاتمے کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

انتہائی باریک قطروں میں اسپرے کرنے والے مسٹ بلور سے پیراکواٹ استعمال نہ کریں بلکہ پشت پر باندھنے والا دستی اسپرئیر استعمال کریں اور ایک حصہ پیراکواٹ میں کم از کم چالیس حصے پانی ملائیں۔

زہر کو بچوں، غیر متعلقہ لوگوں اور جانوروں کی پہنچ سے دور رکھیں۔

آنکھوں، جلد اور کپڑوں کو زہر کی آلودگی سے بچائیں۔ محلول بناتے وقت ہاتھ اور آنکھوں کی حفاظت کیلئے دستانوں اور عینک کا استعمال کریں۔

اسپرے کی پھوار کو سانس کے ذریعے منہ اور ناک میں نہ جانے دیں۔

اسپرے کے دوران کھانا پینا اور تمباکو نوشی ہرگز نہ کریں۔

ساتھ والے کھیت میں اسپرے کی پھوار نہ جائے۔ تیز ہوا میں اسپرے نہ کریں۔

ہوا کی سمت کو مدنظر رکھ کر اسپرے کریں تاکہ اسپرے کے دوران جسم اور کپڑے زہر کی پھوار سے محفوظ رہیں۔

اسپرے کے دوران حفاظتی لباس پہنیے۔

اسپرے کرنے کے بعد اچھی طرح نہائیں اور بالوں کو خوب دھوئیں۔ اپنے کپڑے دوبارہ استعمال سے پہلے دھو لیں۔

زہر سے متاثر ہونے کی صورت میں: کام فوراً بند کر دیں، ابتدائی طبی امداد حاصل کریں اور ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

اسٹوریج: ٹھنڈی اور خشک جگہ پر رکھیں۔ بچوں اور پالتو جانوروں سے دور رکھیں۔ اسے کم از کم دو سال تک اسٹور کیا جا سکتا ہے اگر پراڈکٹ پر اصل سیل موجود ہے۔

Additional information

Additional information

Size

1000 ML