- “DERMATITE 30% - Crop Suppiment | Micronutrient | Potash Liquid Fertilizer for Fertigation” already exists in your wishlist
TENTICANE – Insecticide | 10% EC
Price range: ₨ 2,200 through ₨ 4,165
ٹینٹی کین سنتھیٹک پائر تھرائیڈ گروپ کا ایک وسیع الاثر کیڑے مار زہر ہے۔ یہ اپنے خوردنی و لمسی اثر کی وجہ سے کتر کر کھانے والے کیڑوں کے خلاف انتہائی مؤثر ہے۔ ٹینٹی کین کپاس کے علاوہ ترشادہ پھل اور آم کے ضرر رساں کیڑوں کے خلاف بھی بے حد مؤثر ہے۔
Description
ٹینٹی کین سنتھیٹک پائر تھرائیڈ گروپ کا ایک وسیع الاثر کیڑے مار زہر ہے۔ یہ اپنے خوردنی و لمسی اثر کی وجہ سے کتر کر کھانے والے کیڑوں کے خلاف انتہائی مؤثر ہے۔ ٹینٹی کین کپاس کے علاوہ ترشادہ پھل اور آم کے ضرر رساں کیڑوں کے خلاف بھی بے حد مؤثر ہے۔

Chemical Composition on 100% basis:
BIFENTHRIN 10%
طریقہ استعمال: کیلیبریشن کے ذریعے فی ایکڑ پانی کا تعین کریں۔ اس کے بعد اسپرے ٹینک کو آدھا بھر لیں۔ اب اس میں زہر کی مجوزہ مقدار ڈالیں اور اسپرے ٹینک کو مطلوبہ مقدار تک بھر لیں۔ تیار شدہ محلول کو اس طرح اسپرے کریں کہ تمام پودے زہر سے اچھی طرح تر ہو جائیں۔ اسپرے کیلئے ہالو کون استعمال کریں۔
تریاق: کوئی مخصوص تریاق نہیں ہے۔ ڈاکٹر حضرات علامات کے مطابق علاج کریں۔
اسٹوریج: ٹھنڈی اور خشک جگہ پر رکھیں۔ بچوں اور پالتو جانوروں سے دور رکھیں۔ اسے کم از کم دو سال تک اسٹور کیا جا سکتا ہے اگر پراڈکٹ پر اصل سیل موجود ہے۔
گارنٹی: پراڈکٹ کے غلط استعمال یا غلط اسٹوریج سے ممکنہ نقصان کی کمپنی ذمہ دار نہ ہو گی۔ پراڈکٹ کے صرف اصل اور سیل بند پیکنگ میں معیاری ہونے کی ضمانت دیتے ہیں۔
اشتراک: دیگر کیڑے مار اور پھپھوندی کش زہروں کے ساتھ ملا کر اسپرے کیا جا سکتا ہے بشرطیکہ ان میں الکلی نہ ہو۔
ابتدائی طبی امداد: ☆ ہنگامی صورت حال میں فوراً کوالیفائیڈ ڈاکٹر یا قریبی ہسپتال سے رجوع کریں اور زہر والا پیکٹ ڈاکٹر کو دکھائیں ☆ زہر آنکھ میں پڑ جانے کی صورت میں آنکھ کو صاف پانی سے کم از کم 20 منٹ تک اچھی طرح دھوئیں ☆ زہر نظام تنفس میں داخل ہونے کی صورت میں مریض کو کھلی ہوا میں رکھیں ☆ زہر جسم پر لگ جانے کی صورت میں کپڑے اتار کر جسم کو صابن سے اچھی طرح دھوئیں ☆ متاثرہ شخص کو اسپرے شدہ کھیت سے فوراً دور لے جائیں۔
Additional information
| Size | 500 ML, 1000 ML |
|---|











