Description

Description

یگانہ 50 فیصد ڈبلیو ڈی جی ایک جدید، منفرد اور نیو کیمسٹری کیڑے مار زہر ہے جو نیو نیکوٹینائیڈ گروپ سے تعلق رکھتا ہے۔ یگانہ 50 فیصد ڈبلیو ڈی جی لمسی، شکمی، سرائیت پذیری اور پتوں کے آر پار ہونے کی صلاحیت سے مختلف فصلات مثلاً دھان میں پلانٹ ہاپرز اور گندم، کماد، مکئی، سبزیات، اور باغات میں رس چوسنے والے کیڑوں کو کنٹرول کرنے کی زبردست صلاحیت رکھتا ہے۔ یگانہ 50 فیصد ڈبلیو ڈی جی کیڑوں کو کنٹرول کر کے فصل کی نشوونما کو بہتر کرتا ہے اور فصل کو قدرتی حالت میں سرسبز و شاداب رکھتا ہے۔

Chemical Composition  On 100% Basis:

CLOTHIANIDIN 50%WG

طریقہ استعمال: یگانہ 50 فیصد ڈبلیو ڈی جی کو کسی بھی ہاتھ سے چلنے والی یا مشینی اسپرئیر سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ زہر کی مطلوبہ مقدار کو ضرورت کے مطابق پانی میں ڈال کر محلول بنالیں۔ تیار شدہ محلول کو اس طرح اسپرے کریں کے تمام پودے زہر سے اچھی طرح تر ہو جائیں۔

طبی امداد: زہر کے غلط استعمال یا بے احتیاطی کے باعث حادثے کی صورت میں ڈاکٹر سے رجوع کریں اس دوران مریض کو کھلی سایہ دار جگہ پر لٹا دیں۔ اس کا جسم گرم رکھیں۔ زہر آلود کپڑے اتار دیں اور جسم کے متاثرہ حصے کو صابن اور پانی سے دھوئیں اگر زہر آنکھوں میں پڑ جائے تو صاف پانی سے آنکھوں کو اچھی طرح دھوئیں۔

گارنٹی: یہ زہر لیبل پر درج خصوصیات کے مطابق ہے اور مجوزہ استعمال کے لئے موزوں ہے چونکہ زہر کا استعمال ہمارے دائرہ اختیار سے باہر ہے اس لیے ہم صرف اس کے معیاری ہونے کی ضمانت دے سکتے ہیں۔ تاہم غلط طریقے سے رکھنے یا استعمال کی صورت میں نقصان کی ذمہ داری تیار کنندگان، تقسیم کنندگان پر ہرگز نہ ہو گی۔

Additional information

Additional information

Size

60 G