BOOMJET – Weedicide | Herbicide – 70% WP
₨ 2,085
بوم جیٹ 70 فیصد ڈبلیو پی ایک وسیع الاثر زہر ہے جو فصل میں جڑی بوٹیوں کو اگنے سے پہلے اور اگنے کے بعد دونوں صورتوں میں ان کی مؤثر تلفی کرتا ہے۔
Description
بوم جیٹ 70 فیصد ڈبلیو پی ایک وسیع الاثر زہر ہے جو فصل میں جڑی بوٹیوں کو اگنے سے پہلے اور اگنے کے بعد دونوں صورتوں میں ان کی مؤثر تلفی کرتا ہے۔

Chemical Composition on 100% basis:
METRIBUZIN 70%WP
ہدایات برائے استعمال: 5 تا 10 فیصد آلو کی فصل اگنے کے بعد سپرے کیا جا سکتا ہے۔ بہتر نتائج حاصل کرنے کیلئے 120 تا 150 لیٹر پانی فی ایکڑ استعمال کریں۔ دستی مشین یا ٹریکٹر سپریئر سے سپرے کریں۔ موٹر والا سپریئر ہرگز استعمال نہ کریں۔ سپرے کرنے سے پہلے سپریئر کیلیبریشن ضرور کر لیں۔ سپرے کرنے کیلئے فلیٹ فین یا فلڈ جیٹ نوزل استعمال کریں اور آلو کی فصل میں سفارش کردہ مقدار ہی استعمال کریں۔ ریتلی اور کلراٹھی زمین میں سپرے نہ کریں۔
تریاق: کوئی مخصوص تریاق نہیں ہے۔ ڈاکٹر حضرات علامات کے مطابق علاج کریں۔
اسٹوریج: ٹھنڈی اور خشک جگہ پر رکھیں۔ بچوں اور پالتو جانوروں سے دور رکھیں۔ اسے کم از کم دو سال تک اسٹور کیا جا سکتا ہے اگر پراڈکٹ پر اصل سیل موجود ہے۔
گارنٹی: پراڈکٹ کے غلط استعمال یا غلط اسٹوریج سے ممکنہ نقصان کی کمپنی ذمہ دار نہ ہوگی۔ پراڈکٹ کے صرف اصل اور سیل بند پیکنگ میں معیاری ہونے کی ضمانت دیتے ہیں۔
اشتراک: دیگر جڑی بوٹی مار زہروں کے ساتھ ملا کر سپرے کیا جا سکتا ہے بشرطیکہ استعمال سے پہلے ان کی طبعی آمیزش اور فصل پر اثرات کا بخوبی علم ہو۔
احتیاطی تدابیر: ☆ صرف تربیت یافتہ افراد ہی زہر کا استعمال کریں ☆ زہر بچوں، غیر متعلقہ افراد اور اشیائے خوردونوش سے دور رکھیں اور خالی پیٹ سپرے ممنوع ہے ☆ حفاظتی کپڑوں، عینک، ماسک، دستانے اور بوٹوں کے بغیر زہر کو ہاتھ مت لگائیں ☆ سپرے ہوا کے مخالف سمت ہرگز نہ کریں تاکہ سپرے کی پھوار آپ کے نظام تنفس میں نہ جاسکے ☆ دوران تیاری اور سپرے کے وقت کھانا پینا، تمباکو نوشی اور آتش گیر مادے کا استعمال قطعی ممنوع ہے ☆ ہر قسم کے پانی کے ذخیرہ کو زہر سے آلودہ ہونے سے بچائیں ☆ زہر کے خالی پیک کا استعمال قطعی ممنوع ہے اور اسے فوراً محفوظ طریقے سے تلف کریں ☆ زہر کے استعمال کے بعد اپنے جسم اور کپڑوں کو اچھی طرح سے دھوئیں ☆ حفاظتی لباس کو گھریلو لباس سے علیحدہ دھوئیں ۔
ابتدائی طبی امداد: ☆ ہنگامی صورت حال میں فوراً کوالیفائیڈ ڈاکٹر یا قریبی ہسپتال سے رجوع کریں اور زہر والا پیکٹ ڈاکٹر کو دکھائیں ☆ زہر آنکھ میں پڑ جانے کی صورت میں آنکھ کو صاف پانی سے کم از کم 20 منٹ تک اچھی طرح دھوئیں ☆ زہر نظام تنفس میں داخل ہونے کی صورت میں مریض کو کھلی ہوا میں رکھیں ☆ زہر جسم پر لگ جانے کی صورت میں کپڑے اتار کر جسم کو صابن سے اچھی طرح دھوئیں ☆ متاثرہ شخص کو سپرے شدہ کھیت سے فوراً دور لے جائیں۔
Additional information
| Size | 250 G |
|---|








