- “BOOMJET - Weedicide | Herbicide - 70% WP” already exists in your wishlist
High End 80% WG
Price range: ₨ 1,125 through ₨ 10,620
ہانی لینڈ ایک ایسی پھپھوندی کش زہر ہے جس کا اصلی جزو گندھک ہے جو مخصوص طریقے سے تیار کی جاتی ہے۔ یہ حل پذیر ہے جو پانی میں فوراً حل ہو کر یکساں محلول بناتی ہے۔ اس میں پودوں پر چپکنے کی صلاحیت ہے جس کی وجہ سے یہ بارش سے دھلنے سے محفوظ رہتی ہے۔ ہانی لینڈ کے باریک ذرات پتوں پر ہموار سطح قائم کر لیتے ہیں جس کی وجہ سے پودے بیماری سے محفوظ رہتے ہیں۔ یہ سبزیوں، پھلوں اور زرعی فصلوں پر جوؤں اور پاؤڈری ملڈیو و دیگر پھپھوندی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کا تدارک کرتی ہے۔ ہانی لینڈ کے استعمال سے پودوں کی بہتر نشوونما ہوتی ہے۔ پتوں اور پھلوں کے رنگ و معیار میں بھی اضافہ ہوتا ہے
Description
ہانی لینڈ ایک ایسی پھپھوندی کش زہر ہے جس کا اصلی جزو گندھک ہے جو مخصوص طریقے سے تیار کی جاتی ہے۔ یہ حل پذیر ہے جو پانی میں فوراً حل ہو کر یکساں محلول بناتی ہے۔ اس میں پودوں پر چپکنے کی صلاحیت ہے جس کی وجہ سے یہ بارش سے دھلنے سے محفوظ رہتی ہے۔ ہانی لینڈ کے باریک ذرات پتوں پر ہموار سطح قائم کر لیتے ہیں جس کی وجہ سے پودے بیماری سے محفوظ رہتے ہیں۔ یہ سبزیوں، پھلوں اور زرعی فصلوں پر جوؤں اور پاؤڈری ملڈیو و دیگر پھپھوندی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کا تدارک کرتی ہے۔ ہانی لینڈ کے استعمال سے پودوں کی بہتر نشوونما ہوتی ہے۔ پتوں اور پھلوں کے رنگ و معیار میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

Chemical Composition on 100% basis:
SULPHER 80% WG
ابتدائی طبی امداد: ہانی لینڈ کا محلول اگر کپڑوں پر لگ جائے تو ان کو فوراً تبدیل کر لینا چاہیے ☆ یہ اگر جلد پر لگ جائے تو اس کو اچھی طرح دھولیں ☆ اگر آنکھ میں پڑ جائے تو صاف پانی سے 15 منٹ تک آنکھ کو اچھی طرح دھولیں ☆ اگر پیٹ میں چلی جائے تو ڈاکٹر کی زیر نگرانی فوراً الٹی کرانا چاہیے۔ ایسی صورت میں دودھ یا روغنی اشیاء نہ دیں ☆ اگر مریض کی حالت زیادہ خراب ہو تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں اور دوا کا لیبل دکھائیں اور اس کی ہدایت کے مطابق میڈیسنل چارکول کا استعمال کرائیں ☆ مریض کو تازہ اور کھلی ہوا میں رکھیں۔ بے ہوشی کی حالت میں مریض کو کروٹ سے لٹائیں ☆ اگر سانس لینے میں تکلیف ہو اور سانس رک رک کر آنے لگے تو مصنوعی سانس (آکسیجن) کا بندوبست کرنا چاہیے۔
وقفہ برائے برداشت: پھل کی برداشت سپرے کرنے کے 5 دن بعد کریں۔
سٹوریج: ہانی لینڈ کا معیار برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ اس کو خشک اور ہوادار جگہ پر اس کی اصل پیکنگ میں ٹھیک سے بند کر کے رکھیں۔ اس بات کا بھی خیال رکھیں کہ نمی، زیادہ گرمی اور سورج کی شعاعوں سے محفوظ رہے۔ ہانی لینڈ کو دو سال تک بند بیگ میں سایہ دار، ٹھنڈی و خشک جگہ پر سٹور کیا جا سکتا ہے۔
معیار کی ضمانت: ہانی لینڈ کا استعمال اور ذخیرہ کرنا چونکہ ہمارے دائرہ اختیار سے باہر ہے لہذا تیار کنندگان اور تقسیم کنندگان صرف اس کے معیاری ہونے کی ضمانت دیتے ہیں۔
احتیاطی تدابیر: (انسانوں اور جانوروں کی حفاظت کے لئے) ہانی لینڈ کو بچوں، پالتو جانوروں، کھانے پینے کی چیزوں اور پانی کے ذخیروں سے دور اصل پیکنگ میں تالے میں رکھیں ☆ ہانی لینڈ استعمال کرتے وقت اس بات کا خیال رکھا جائے کہ یہ آنکھ، ناک اور منہ میں نہ جائے ☆ سپرے کے دوران کھانے پینے اور تمباکو نوشی سے پرہیز کریں ☆ کام ختم کرنے کے بعد ہاتھ، منہ دھو کر غسل کر لینا چاہیے ☆ ہوا کے مخالف سمت سپرے نہ کریں ☆ بچی ہوئی مقدار کو اصل ڈبوں میں محفوظ رکھیں ☆ خالی ڈبوں کو قطعی استعمال میں نہ لائیں ☆ سپرے شدہ کھیتوں میں بچوں اور جانوروں کو نہ جانے دیں اور نہ جانوروں کو گھاس وغیرہ چرنے دیں بلکہ لوگوں کو زہر کے خطرے سے آگاہ کریں ☆ ہانی لینڈ شہد کی مکھی کے لیے بے ضرر ہے۔
ماحولیاتی خطرات: خالی پیکنگ کو کسی دوسرے استعمال میں نہ لائیں بلکہ نہروں اور تالابوں سے دور زمین میں دفن کر دیں۔ ہانی لینڈ مچھلیوں کے لیے مہلک ہے لہذا مچھلیوں کی جائے افزائش و پانی کے ذخائر سے دور رکھیں۔
تریاق: کوئی مخصوص تریاق نہیں ہے۔ ڈاکٹر حضرات علامات کے مطابق علاج کریں۔
Additional information
| Weight | N/A |
|---|---|
| Size | 1 KG, 10 KG |











