SEA CLEAN 48% SL – Weedicide | Herbicide
₨ 1,870
سی کلین کا دائرہ استعمال
سی کلین سے فصل کاشت کرنے سے پہلے کھیت میں اُگی ہوئی جڑی بوٹیوں جیسے ڈیلا، گھبل، ہڈو، اٹ سٹ وغیرہ کی تلفی کریں۔
سی کلین سے باغات میں موجود ہمہ قسم کی جڑی بوٹیوں کی تلفی کریں۔
سی کلین سے کھالوں ندی نالوں کے کناروں پر موجود جڑی بوٹیوں کی تلفی کریں۔
سی کلین سے فیکٹریوں کی تنصیبات، رہائشی علاقوں، ہوائی اڈوں، رن وے، قبرستانوں وغیرہ میں موجود جڑی بوٹیوں کی تلفی کریں۔
Description
Chemical Composition:
Glyphosate (IPA Salt) ………….. 480 G/L (41% W/W)
سی کلین کا دائرہ استعمال
سی کلین سے فصل کاشت کرنے سے پہلے کھیت میں اُگی ہوئی جڑی بوٹیوں جیسے ڈیلا، گھبل، ہڈو، اٹ سٹ وغیرہ کی تلفی کریں۔
سی کلین سے باغات میں موجود ہمہ قسم کی جڑی بوٹیوں کی تلفی کریں۔
سی کلین سے کھالوں ندی نالوں کے کناروں پر موجود جڑی بوٹیوں کی تلفی کریں۔
سی کلین سے فیکٹریوں کی تنصیبات، رہائشی علاقوں، ہوائی اڈوں، رن وے، قبرستانوں وغیرہ میں موجود جڑی بوٹیوں کی تلفی کریں۔

سی کلین سے بہترین نتائج کیلئے
ہمیشہ اسپرے کے لئے صاف پانی استعمال کریں، گدلا پانی سی کلین کا اثر کم کردیتا ہے۔
اسپرے کے وقت جڑی بوٹیوں کے پودے سرسبز اور نشوونما کی طرف مائل ہوں اور ان کی اونچائی کم از کم چھ انچ ہو۔
اسپرے اس طرح کریں کہ پھوار پودوں کے تمام حصوں پر برابر پڑے۔
سی کلین صرف اُگی ہوئی جڑی بوٹیوں پر کارگر ہے، البتہ زمین میں موجود بیجوں پر اس کا کوئی اثر نہیں ہے۔
سی کلین اسپرے کرنے کے بعد پانچ سے سات دن کا وقفہ دے کر زمین کی تیاری کریں۔
تریاق: کوئی تریاق موجود نہیں ہے۔ علامات کے مطابق علاج کریں۔ زہر سے متاثر ہونے کی صورت میں فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
اسٹوریج: ٹھنڈی اور خشک جگہ پر رکھیں۔ بچوں اور پالتو جانوروں سے دور رکھیں۔ اسے کم از کم دو سال تک اسٹور کیا جا سکتا ہے اگر پراڈکٹ پر اصل سیل موجود ہے۔
گارنٹی: پراڈکٹ کے غلط استعمال یا غلط اسٹوریج سے ممکنہ نقصان کی کمپنی ذمہ دار نہ ہوگی۔ پراڈکٹ کے صرف اصل اور سیل بند پیکنگ میں معیاری ہونے کی ضمانت دیتے ہیں۔
ابتدائی طبی امداد
ہنگامی صورت حال میں فوراً کوالیفائیڈ ڈاکٹر یا قریبی ہسپتال سے رجوع کریں اور زہر والا پیکٹ ڈاکٹر کو دکھائیں۔
زہر آنکھ میں پڑ جانے کی صورت میں آنکھ کو صاف پانی سے کم از کم 20 منٹ تک اچھی طرح دھوئیں۔
زہر نظام تنفس میں داخل ہونے کی صورت میں مریض کو کھلی ہوا میں رکھیں۔
زہر جسم پر لگ جانے کی صورت میں کپڑے اتار کر جسم کو صابن سے اچھی طرح دھوئیں۔
متاثرہ شخص کو اسپرے شدہ کھیت سے فوراً دور لے جائیں۔
اشتراک: دیگر جڑی بوٹی مار ادویات کے ساتھ ملا کر اسپرے کیا جا سکتا ہے بشرطیکہ ان میں الکلی نہ ہو۔
Additional information
| Size | 1000 ML |
|---|